اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق غلام سرور خان کو اسلام آباد میں ان کے دوست کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ان کے بیٹے اور بھتیجے سابق ایم این اے منصور حیات اور سابق ایم پی اے عمار صدیق کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تینوں رہنما 9 مئی کو ٹیکسلا میں ہونے والے واقعات کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
Next Post
پنجاب،سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گردگرفتار
Wed Jun 21 , 2023
لاہور (پی پی آ ئی) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری شیخوپورہ، سرگودھا،ساہیوال اور راولپنڈی سے عمل میں […]
