چترال، اپر دیر، کوہستان اور سوات میں فلش فلڈ کا خطرہ

پشاور(پی پی آ ئی)پی ڈی ایم اے نے چترال، اپر دیر، کوہستان اور سوات میں فلش فلڈ کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے گلیشئر پھٹنے کا خطرہ ہے،ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ حساس علاقوں میں کمیونٹی کو پیشگی اطلاع دی جائے، سیاحوں،مسافروں اور مقامی افراد کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Next Post

نوازشریف کی واپسی کیلئے قانونی رکاوٹیں دور، انتخابی مہم لیڈ کریں گے: اعظم نذیرتارڑ

Wed Jun 21 , 2023
لندن(پی پی آ ئی)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہاہے کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی رکاوٹیں دور ہوچکی ہیں، مشاورتی عمل جاری ہے، نوازشریف انتخابی مہم کولیڈ کریں گے۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ دفاعی اداروں پر حملہ کرنیوالوں کو معاف نہیں […]