مئی9 کے واقعات،گرفتار ملزم کے لواحقین کی نوجوانوں کو محتاط رہنے کی تلقین

ایبٹ آ باد(پی پی آ ئی) 9 مئی کے واقعات میں ملوث ایبٹ آباد کے رہائشی ایک اور نوجوان عبد الرحمان کو گرفتار کر لیا گیا جس کے لواحقین نے نوجوانوں کومحتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔گرفتار نوجوان کے لواحقین نے کہا کہ ہم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور بیٹے کے فعل پر شرمندہ ہیں، افواج پاکستان دنیا میں پاکستانی قوم کی عزت و تکریم کا باعث ہے۔گرفتار نوجوان کے والد کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے میرے بیٹے کے ذہن میں شرانگیزی کو پروان چڑھایا، اپنے بچوں کو چیئرمین پی ٹی آئی کے شرانگیز پروپیگنڈے سے دور رکھیں۔

Next Post

بشری بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات، عدالت نے درخواست نمٹا دی

Wed Jun 21 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس سمیت دیگر کی رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ہے۔جسٹس امجد رفیق نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت […]