شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری اداروں کی مضبوطی بینظیر کا مشن تھا، بلاول بھٹو

کراچی(پی پی آئی) پیپلزپا رٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بینظیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین نمونہ ان کی سوچ اور فلسفے کی پیروی کرنا ہے، بینظیر کا مشن پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی ہے۔شہید بینظیر بھٹو کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پارٹی شہید بینظیر کے فلسفے پر سختی سے کاربند رہے گی، آئین و پارلیمان کی بالادستی، جمہوری اداروں کی مضبوطی کے بینظیر بھٹو کے فلسفے کی پیروی کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو اندھیروں میں گھری قوم کیلئے روشنی کی کرن تھیں، آج شہید بینظیر بھٹو کی سوچ و فلسفہ مشکل حالات میں ملک کیلئے روشنی کا مینار ہیں، ماضی میں بھی پاکستان کو کئی بار مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا لیکن عوام کو یقین ہوتا تھا کہ چاہے حالات کتنے ہی کٹھن کیوں نہ ہوں، “بینظیر آئے گی، روزگار لائے گی”۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر آئندہ عام انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا تو آنے والی عوامی حکومت بھی روزگار لائے گی، بینظیر ایک تاریخ ساز شخصیت اور انسان دوست تحریک کا نام ہیں، آج جمہوریت کے پودے کا پروان چڑھنا، شہید بینظیر بھٹو کی طویل و انتھک جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔