شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان گدھوں کی کھالیں چین برآمد کریگا

اسلام آ باد /بیجنگ(پی پی آ ئی)پاکستان نے چین کیلئے مختلف مصنوعات کی برآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گدھوں کی کھالیں چین کو برآمد کی جائیں گی۔پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے نئے دور کا آغاز کردیا گیا، چین کیلئے مختلف مصنوعات کی برآمدات ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کئے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان گدھوں کی کھالیں چین کو برآمد کرے گا، کھالیں پروسیسنگ مقاصد کیلئے چین بھیجی جائیں گی جبکہ خشک مرچیں، بیف، ڈیری مصنوعات بھی چین کو برآمد کی جائیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دیدی، پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف نے توثیق کردی ہے جبکہ وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئے گدھوں کی کھالیں ایکسپورٹ کرنے کو ریگولیٹ کرنا ہے، خشک مرچیں، بیف، ڈیری مصنوعات کی برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی، پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی، صحت، حفاظتی معیارات اور کورنٹائن ضروریات پر بھی عملدرآمد ہوگا۔