شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فرش پر کیڑے رینگتے ہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی: چوہدری پرویزالٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میں عدالت سے بات کرنا چاہتا ہوں۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں سہولت فراہم نہیں کی جا رہی،انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو بتایا کہ مجھے ایف آئی اے والے جیل سے لیکر آئے ہیں۔ فرش پر کیڑے رینگتے ہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی،پہلی سماعت پر بھی یہی کپڑے تھے آج بھی وہی سوٹ پہنا ہوا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ ہائی کورٹ کا حکم نہیں مان رہے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں چودھری پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔