شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملکی معیشت کی بحالی کا معاملہ، وزیر اعظم نے ایپکس کمیٹی قائم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ایپکس کمیٹی قائم کردی جو اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کروائے گی۔ایپکس کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، جبکہ آرمی چیف اور عسکری حکام بھی ایپکس کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ان کے علاوہ وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر دفاع، وزیر دفاعی پیداوار، وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔معاشی بحالی پر قائم ایپکس کمیٹی ملک میں بیرون سرمایہ کاری پر فریم ورک تیار کرے گی، ایپکس کمیٹی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کے لئے سہولت کاری کرے گی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پانچ بڑے ممالک نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔ایپکس کمیٹی ان ممالک کی پاکستان سرمایہ کاری کے امور کی مانیٹرنگ کرے گی، اور آئندہ 3 سال میں ان ممالک کی سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گی۔