شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک دن کیلئے مؤخر

لاہور (پی پی آ ئی) جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک دن تک مؤخر کر دیا گیا، فیصلہ آ ج سنا یا جا ئیگا۔ذرا ئع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی جانب سے عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئیں جن پر عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا تاہم بعد ازاں عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ملزمان کی تعداد زیادہ ہے، تمام فائلز کا جائزہ لینا ہے، جمعرات کو ضمانت کی تمام درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی، سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزمان جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں جس کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں لہذا ان کی ضمانتیں خارج کر دی جائیں۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر درخواستوں پر فیصلہ ایک دن کیلئے مؤخر کر دیا، فیصلہ آ ج جمعرات کے روز سنا یا جا ئے گا۔