شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چارسال میں بنائے گئے ذہن طاقت سے ٹھیک نہیں کر سکتے: جاوید لطیف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے ان ذہنوں کو ٹھیک نہیں کرسکتے جو پچھلے 4 سال میں بنائے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ جیسے حالات ہیں ان میں جیسا بجٹ پیش ہوا وہ درست ہے، دعا کریں آئندہ سال جو ریلیف کا اعلان کیا ہے وہ دے سکیں، کل میثاق معیشت ہوا اس پر قوم خوش ہے، کسی نے میثاق معیشت پر قدم تو اٹھایا، اس وقت کے سہولت کاروں نے بھی آواز نہیں سنی تھی۔انہوں نے کہا کہ جہاں عدل کا نظام مضبوط ہوتا ہے وہ ریاستیں تباہ نہیں ہوتیں، پچھلے تئیس سال سے وقت کا قاضی فیصلے دے رہا ہے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا دی جائے، نو مئی کو جو چنگاریاں لگی تھیں ابھی بجھی نہیں ہیں۔لیگی رہنما نے کہاکہ مرشد کا شوہر 60 ارب کھا گیا، اس کو ضمانتیں مل رہی ہیں، عدل کا نظام کہاں ہے، پرویز الٰہی اربوں کھا گیا، اس کو ضمانتیں مل رہی ہیں، آصف سعید کھوسہ اور ثاقب نثار کو گرفتار نہیں کریں گے تو انصاف کیسے ملے گا۔