‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

لطیف یونیورسٹی خیر پور کا ریکارڈ چیک ، 1200 سے زائد ایل ایل بی کی ڈگریاں مشکوک قرار

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں معمولی کمی

پاکستان تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد ، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو

آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں ن لیگ کا اجلاس منعقد ، 27 جولائی کو کامیابی کا دعویٰ

آئی جی سندھ کا دورہ بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانیوں کے امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 31 فیصد

واشنگٹن/کراچی (پی پی آئی)عالمی ادارہ شماریات (ورلڈ آف اسٹیٹکس) نے امریکی ویزے مسترد ہونے کی شرح کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔ورلڈ آف اسٹیٹکس کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں پاکستانیوں کی امریکی ویزے کی درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 31 فیصد رہی جبکہ بھارتیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔افغان شہریوں کی امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 53 فیصد، ایران 54 فیصد، اور چینی شہریوں کی امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 30 فیصد رہی۔مائکرو نیشیا کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 100 فیصد سامنے آئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق یورپی ملک موناکو کے ویزے مسترد ہونے کی شرح صفر فیصد رہی۔اسرائیلی شہریوں کے ویزے مسترد ہونے کی شرح 2 فیصد، ارجنٹینا 4، ہانگ کانگ 5، برطانیہ 16 جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے امریکی ویزے مسترد ہونے کی شرح 13، 13 فیصد رہی۔