ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران ہاشمی بہت اچھے انسان، ہم دونوں ساتھ آیات پڑھتے تھے: حمائمہ ملک

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ عمران ہاشمی بہت اچھے انسان ہیں، ہم دونوں ساتھ آیات پڑھتے تھے۔پاکستانی اداکارہ نے حمائمہ ملک کا ایک پرانا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شیئر کر رہی ہیں۔،پی پی آئی کے مطابق حمائمہ نے کہا عمران ہاشمی بے حد اچھے انسان ہیں، وہ بہت اچھے اداکار، انسان اوربہترین دوست ہیں، وہ اسلام کو فالو کرتے ہیں میرے خیال سے تو پاکستانیوں نے عمران ہاشمی کے تمام گناہ دھو دیئے، جتنا اس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کہیں جاؤں عمرہ کر رہی ہوں وہ تصویر لگاؤں تو لوگ لکھتے ہیں کہ عمران ہاشمی نہیں یاد آرہا؟ اگر کھانا کھانے کی تصویر لگاؤں تو لکھتے ہیں کہ عمران ہاشمی نے کھانا کھا لیا ہوگا؟حمائمہ ملک نے کہا کہ ان چیزوں سے آگے بڑھیں، ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانے کے علاوہ اچھی باتیں کہیں، میرے خیال سے جو انسان اپنے کام کی عزت کرتا ہے جو انسان دوسرے انسان کی عزت کرتا ہو وہ اچھا انسان ہوتا ہے، اگر وہ کسی کے لیے برا نہیں کرتا تو اس کا مطلب ہے کہ اسکا دل پاک ہے۔