اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یو سی 119حیدر آبادہنگامہ کیس میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید الدین نااہل قرار

حیدر آباد (پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے یو سی 119ہنگامہ آرائی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید الدین کو بلدیاتی الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیا، آر او، اے ڈی سی قائم اکبر نمائی کے آئندہ الیکشن ڈیوٹی پر پابندی عائدکردی۔ فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان، ممبر نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی کے دستخط ہیں،فیصلے پر ممبر الیکشن کمیشن بابرحسن اور جسٹس (ر)اکرام اللہ خان کے بھی دستخط ہیں۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایس ایچ او علی دھامرہ کیخلاف چیف سیکرٹری او رآئی جی سندھ کو کارروائی کی ہدایت کردی،الیکشن کمیشن نے قائم اکبر نمائی کی معطلی کا حکم واپس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ پولیس انکوائری کرکے ذمہ داروں کو گرفتار کرے۔