بیونس آئرس(پی پی آئی )ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں ویلیز سارس فیلڈ نے پہلی کامیابی سمیٹ کر سیزن کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں فٹ بال لیگ سیزن کا آغاز ہو چکا ہے،افتتاحی میچ میں سارس فیلڈ کی ٹیم نے ٹائیگر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی،میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں میزبان ٹائیگر کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے تاہم مہمان ویلیز کی ٹیم نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں اور ایک گول کی برتری سے کامیابی اپنے نام کی ،فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول پراٹو نے سکور کیے۔