اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف حتمی فیصلہ دینے سے روک دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان فواد چوہدری اور دیگر رہنماؤں کے خلاف جاری توہین الیکشن کمیشن کیس کا حتمی فیصلہ دینے سے روک دیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ’الیکشن کمیشن کارروائی جاری رکھے حتمی فیصلہ نہ دے۔‘ فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر بھی عدالت نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے اس مقدمے میں جولائی کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کیا ہے۔فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی معطل کرنیکی استدعا کی تھی جس پر اسلام آباد ہائیکور ٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے۔فواد چودھری کے وکیل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور مجاز کمشنرکے پاس کارروائی کا اختیار ہے۔ وکیل کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس خلاف قانون ہے۔حکمنامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے یہ کہا ہے کہ ’چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کارروائی شروع کرنے کا اختیار نہیں دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت جولائی کے پہلے ہفتے میں ہو گی۔