ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خطرہ بڑھ رہاہے: شیری رحمان

اسلام آ باد /گلگت/پشاور(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر منصو بہ بندی سینیٹر شیری رحمان نے خبردار کرتے ہو ئے کہا کہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی وجہ سے سیلاب اور گلیشیئرز لیک آؤٹبرسٹ فلڈ (GLOF) کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے صو با ئی حکو متوں کی ضلعی انتظا میہ مقامی ادارے اور کمیونٹیز سے اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر آنے والے ہفتے کے دوران عید الاضحیٰ کے موقع پر جب چھٹیوں کی وجہ سے شمالی علاقاجات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس پولر ریجن سے باہر کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ گلیشیئرز ہیں۔ یاد رہے پچھلے سال GLOF کے 30 سے زیادہ واقعات نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا تھا۔لہذا سب سے درخواست ہے کہ حفاظت کو ترجیح دیں۔