ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹینا جارجیوا کی ملاقات

پیرس(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹینا جارجیوا سے ملاقات کی،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری قرض پروگرام اور تعاون پر تبادلہ خیال ہوا،وزیر اعظم نے قرض پروگرام کے تحت فنڈز جلد از جلد جاری ہونے کی امید ظاہر کردی۔ شہبازشریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹینا جارجیوا کی ملاقات پریس میں نیو گلوبل فنانشل پکٹ اجلاس کے موقع پرہوئی۔ شہبازشریف نے معاشی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نویں اقتصادی جائزہ کے تحت تمام پیشگی اقدامات مکمل کر چکے ہیں، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ وعدوں کے مطابق ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے قرض پروگرام کے تحت فنڈز جلد از جلد جاری ہونے کی امید ظاہر کردی۔ رقم جاری ہونے سے معاشی استحکام اور عوامی ریلیف کیلئے کوششوں کو تقویت ملے گی، ایم ڈی آئی ایم ایف نے جاری اقتصادی جائزے سے متعلق اپنا موقف بیان کیا۔ملاقات کے موقع پر شیری رحمان،ایاز صادق،مریم اورنگزیب،عائشہ غوث پاشا،طارق فاطمی، پاکستانی سفیر عاصم افتخار بھی ملاقات میں موجود تھے۔