پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں جو بھی وزیر خزانہ آیا آئی ایم ایف کا غلام آیا: سراج الحق

چارسدہ (پی پی آئی) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو بھی وزیر خزانہ آیا عملاً آئی ایم ایف کا غلام ہوتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بھیک مانگ کر قوم کو شرمندہ کروا رہے ہیں، حکمران بھیک مانگ کر شرمندگی بھی محسوس نہیں کرتے، قوم کو معاشی بدحالی کا سامنا ہے،امن اور خوشحالی آئی ایم ایف کی غلامی سے ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یونان میں مرنے والے نوجوان قوم کے حکمرانوں سے سوال کر رہے ہیں، ملک میں انصاف کا دہرا معیار ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ عوام ذاتی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں، قوم پوچھ رہی ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں، حکمران مودی کے سامنے سرنڈر ہو چکے، ان کو اپنی عیاشیوں سے فرصت کہاں ہے، وفاق کے پی کے کو اپنا حق دے۔