شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مئی9 کے بعد 81 گرفتار خواتین میں سے ابھی 39 جیل میں ہیں: حکومت نے سپریم کورٹ میں تفصیلات پیش کر دیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل نے سپریم کے سات رکنی بینچ کے سامنے نو مئی کے واقعات کے بعد گرفتار افراد کی تفصیلی رپورٹ جمع کرائی ہے جو چیف جسٹس کی سربراہی میں فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل چلانے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔ذرا ئع کے مطابق رپورٹ کے مطابق نو مئی کے واقعات کے بعد نقص امن کے تحت 2258 افراد کے لیے گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ ان میں سے ابھی 21 افراد جیل میں ہیں۔انسداد دہشتگردی کے تحت 51 قائم کیے گئے ہیں جبکہ کل گرفتار افراد کی تعداد 1888 ہے۔ جسمانی ریمانڈ پر 108 جبکہ جوڈیشل ریمانڈ پر 1247 افراد ہیں۔رپورٹ کے مطابق جیل میں شناخت پریڈ کے لیے ابھی 368 افراد قید ہیں جبکہ 1201 کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ضمانت پر رہائی حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 3012 بنتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک کی مختلف جیلوں میں 39 خواتین قید ہیں۔ ابھی تک 42 خواتین کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ نو مئی کے بعد کل 81 خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا۔