شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلگت چترال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سیاحوں کو مشکلات

گلگت/شندور(پی پی آ ئی)گلگت چترال روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی افراد کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق قدرتی حسن سے مالا مال ملک کے شمال میں واقع گلگت بلتستان اور چترال کی حسین وادیاں دیکھنے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک سے بھی سیاح آتے ہیں لیکن گلگت چترال روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے گاڑیوں کو گزرنے میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔شندور میں دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں سالانہ میلہ بھی 7 جولائی سے شروع ہورہا ہے لیکن این ایچ اے کی جانب سے تاحال سڑک کی مرمت نہیں کی گئی۔سیاحوں اور مقامی افراد نے کہا کہ این ایچ اے کی جانب سے روڈ کی مناسبت دیکھ بھال نہ کرنے سے اہم شاہراہِ آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے، مرمت نہ ہونے سے سڑک مزید تباہ ہورہی ہے اسے جلد سے جلد ٹھیک کیا جائے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ گلگت چترال روڈ کی مرمت کے ساتھ گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیر کے کام میں بھی تیزی لائی جائے۔