شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالت کا شہریوں کے اغوا اور بھتہ وصولی میں ملوث اسلام آباد پولیس کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد پولیس کے خلاف شہریوں کو اغوا کر کے تھانے میں رکھنے اور بھتہ وصولی کیس میں ایف آئی اے کو پولیس اہلکاروں و ملوث افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں ڈی ایس پی سی آئی اے اور اے سی آئی اغوا برائے تاوان اور غیر قانونی حراست میں ملوث ہیں عدالت جسٹس بابر ستار نے خاتون کے بیٹے اور پوتے کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت انھوں نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ نے پولیس اہلکار کے شہریوں کے اغوا اور بھتہ وصولی کی تصدیق کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ غیر قانونی حراست میں رکھے لوگ کہاں ہیں؟آئی جی اسلام آباد نے کا کہ ریکارڈ کے مطابق وہ لاہور جیل میں ہیں کیونکہ انھیں لاہور پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ آپ کیسے حراست میں لیا؟ کیسے لاہور پولیس کے حوالہ کیا؟۔ ایک بندے کو اٹھاتے ہیں بھتہ مانگتے ہیں اگر یہ کرنا ہے تو سب کچھ ختم کر دیتے ہیں، شہریوں کے پرائیویٹ معاملات کو کیسے آپ لوگ دیکھ سکتے ہیں؟ پولیس نے کب سے عدالتیں لگا لی ہیں۔ جسسٹس فاروق ستار نے ریمارکس دیے کہ یہ بھتے غیر قانونی حراست میں رکھنے کا کیس ہے معصوم لوگوں کو اٹھا کر یہاں لا رہے ہیں۔