شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کو سپورٹ کریں گے تو مسائل حل ہوں گے: وزیر خارجہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہبازشریف صرف مسلم لیگ ن کا وزیراعظم نہیں ہے بلکہ وزیراعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی کا زیادہ وزیراعظم ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کی خبروں سے متعلق اظہار خیال کرتے ہو ئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری سیاست گالم گلوچ والی نہیں ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ مستقبل میں مثبت طریقے سے سیاست کی جائے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ یاروں کے یار ہیں، ہمارے لیے وقت کا سیاسی یار مسلم لیگ ن ہے، جیسا شہباز شریف کے کام کرنے کا طریقہ ہے وہ پہلے نہیں دیکھا۔ وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف دن رات محنت کررہے ہیں، وزیراعظم کو سپورٹ کریں گے تو مسائل حل ہوں گے، ہمیں اپنے بڑوں کا احترام کرنا ہے۔بلاول نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، تمام حکومتوں اور اداروں نے مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے۔ یو این کے سیکریٹری جنرل کے دورے کے بعد ہمیں دنیا بھر سے مدد ملی۔ روس یوکرین لڑائی کے باوجود بہت سے ممالک نے پاکستان کی مدد کی۔ بلاول بھٹو نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے رقم رکھا۔