شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور

لاہور(پی پی آئی)اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ایف آئی نے منی لانڈرنگ کیس میں حراست میں لیا تھا،پی پی آئی کے مطابق انہوں نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت بعد ازا گرفتاری کی درخواست اسپیشل کورٹ میں جمع کرائی۔اسپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی صدر کو کئی مقدمات میں ضمانتیں منظور ہونے کے بعد عدالت سے ہی دیگر مقدمات میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔