بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید، 2 زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایل او سی کے ستوال سیکٹر پر چرواہوں پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ایل او سی کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی۔آئی ایس پی آرنے بتایا کہ بھارتی فوج نے چرواہوں پرفائرنگ کھول دی، بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا، پاکستان کشمیریوں کے جان کے تحفظ کا موثر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتاہے، کشمیری اپنے علاقے میں کھیتی باڑی اور نقل وحرکت کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔بھارتی افواج من گھڑت الزامات پرمعصوم شہریوں کونشانہ بنارہی ہے اور اپنے جھوٹے بیانیہ کی تقویت کیلئے ایسی حرکتیں کررہی ہے۔