بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت میں آنیکا پلان نہیں تھا، عوام کو تکلیف دیکھا توعدم اعتماد لیکر آئے: شازیہ مری

اسلام آباد (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیرشازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمارا حکومت میں آنے کا کوئی پلان نہیں تھا، عوام کو تکلیف دیکھا توعدم اعتماد لیکر آئے۔پی پی آئی کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ آئینی طریقے سے ایک نااہل شخص کو وزیرِ اعظم کی کرسی سے فارغ کیا گیا، یہ شخص وزیرِ اعظم کی کرسی پر ساری زندگی بیٹھنا چاہتا تھاپیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ 9مئی کے واقعات پر کسی صورت نرمی اختیار نہیں کریں گے، جن لوگوں کے خلاف ثبوت ہیں، انہیں قانون کے تحت سزائیں دی جائیں گی، ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قتل کیا تھا، پاکستان کی جمہوری اور سیاسی استحکام میں خلل ڈالنے کا کسی ادارے کو حق نہیں، شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ اگر ایسا کوئی امریکا یا برطانیہ میں کرتا تو وہاں ایسے شخص کا کیا حال ہوتا سب جانتے ہیں۔