بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شندور پولوفیسٹیول کا 7جولائی سے ا?غاز، تیاریاں مکمل

پشاور (پی پی آئی)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے مطابق 7 سے 9 جولائی تک جاری رہنے والے شندور پولو فیسٹیول کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے مطابق پولو فیسٹیول اور اس سے قبل عیدالاضحٰی کی چھٹیوں میں خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی اAمدپر انتظامات کیلئے اتھارٹی دن رات مصروف عمل ہے۔پی پی آئی کے مطابق خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، پاک فوج، چترال سکاؤٹس، ضلعی انتظامیہ چترال لوئر و چترال اپر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر و چترال اپر سمیت تمام سٹیک ہولڈرز نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے مطابق یہ فیسٹیول 7 سے 9 جولائی 2023 کو چترال اپر میں دنیا کے سب سے بلند شندور پولو گراؤنڈ پر منعقد ہو گا، سیاحوں کی معلومات کیلئے ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے جبکہ سیاحوں کو ٹورازم اتھارٹی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔