سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے11 افراد جاں بحق، 6 زخمی

لاہور (پی پی آئی)سیالکوٹ، پسرور، شیخوپورہ اور نارووال میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ضلع نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ واقعات نارووال کے نواحی علاقوں چانگو والی، پنج پیر، رتیہ خورد، کانگو والی میں پیش آئے، بجلی گرنے کے بعد اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔دوسری جانب شیخوپورہ میں بھی 2 مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں، منڈیالہ ورکاں میں بھینسوں کے باڑے میں موجود ایک شخص آسمانی بجلی گرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ چک شاہ پور میں قبرستان میں بیٹھے 3 افراد بھی آسمانی بجلی کی زد میں آ گئے، جن میں سے 1 جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔شرق پور روڈ گرڈ سٹیشن میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی، ریسکیو عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔ سیالکوٹ اور پسرور کے نواحی علاقوں میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے5 افراد جاں بحق ہو گئے، نواحی گاؤں ٹھٹھہ ملکھی میں ایک شخص آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا جبکہ محلہ بھگت پورہ میں 13 سال کا بچہ عبدالقیوم آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔