سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کی فوری گرفتاری،شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد(پی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو شہباز گِل کو فوری گرفتار کرنے کا حکم بھی دے دیا، جج طاہر عباس نے ہدایت کی کہ شہباز گِل پاکستان میں جس ایئرپورٹ پر نظر آئیں انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔عدالت نے چیئرمین نادرا کو شہباز گِل کا شناختی کارڈ بھی بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ شہباز گِل جان بوجھ کر کیس کے ٹرائل کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے، شہباز گِل کی اسلام آباد اور فیصل آباد کی رہائش گاہ کے باہر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کیا جائے۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسلام آباد کو شہباز گِل کی جائیداد کی رپورٹ 30 دن میں جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ بھی عدالت جمع کروائی گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ شہباز گِل کو وارنٹ کے مطابق گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وارنٹ کی تعمیل نہ ہونے کیلئے شہباز گِل جان بوجھ کر امریکا چلے گئے۔عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے اور دیگر رپورٹس 26 جولائی کو طلب کر لیں۔