اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مکران میں کوسٹ گارڈ کی کارروائی،چرس، ہیروئین اور آئس برآمد

مکران (پی پی آئی) پاکستان کوسٹ گارڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 28 ارب روپے مالیت سے زائد کی منشیات کو تحویل میں لے لیا۔ پی پی آئی کے مطابق بلوچستان کے علاقے مکران میں پاکستان کوسٹ گارڈ نے کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ درجے کی منشیات جس میں چرس، ہیروئین اور آئس برآمد کر لی، پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 28 ارب روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق کارروائی مکران کے علاقے کپکپار میں کی گئی جہاں پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے خفیہ اطلاع پر ایک خالی مکان پر چھاپہ مارا، ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران تلاشی مکان سے اعلیٰ کوالٹی کی5166 کلوگرام چرس،274 کلو گرام آئس اور53 گلو گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ یہ منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 28 ارب 54 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے ہے، منشیات بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی، تاہم بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام بنا دی گئی