سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے نیب پیشی سے معذرت

(24 نیوز)190 ملین پاونڈ کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے نیب پیشی سے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بیوی نے نیب پیشی سے معذرت کرتے ہوئے تحریری جواب جمع کروا دیا،پی پی آئی کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے کہا گیا ہیکہ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث اسلام آباد میں نہیں آسکتی،پہلے نوٹس کے جواب میں بتا دیا تھا کہ کیس سے متعلق کوئی دستاویزات میرے پاس نہیں،کیس کا ریکارڈ القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر سے آپ حاصل کر چکے ہیں۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے مزید کہا گیا ہیکہ القادر یونیورسٹی اور ٹرسٹ کی قرار دادیں اور دستاویزات سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر امجد کے پاس ہیں،میرے پاس دستاویزات اور قرار دادکی کوئی نقول موجود نہیں،پردہ نشین خاتون ہوں اپنے شوہر کے بغیر لاہور سے اسلام آباد کا سفر نہیں کر سکتی،پہلے نوٹسز میں کہا میری پیشی شوہر کے ساتھ منسلک کر دی جائے،محرم کے بغیر نیب راولپنڈی پیشی کے لئیے معذرت خواہ ہوں،4 جولائی کو میں شوہر کے ساتھ نیب میں پیش ہو سکتی ہوں،4 جولائی کو کیس سے متعلق میری پیشی منتقل کر دی جائے۔