سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش، مقدمہ درج، عائشہ کے والد کا بیان قلم بند

کراچی(پی پی آئی)جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش والے واقعے کا مقدمہ درج ہو گیا، پولیس نے عائشہ کے والد کا بیان قلم بند کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے واقعے میں عائشہ کے والد کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔عائشہ کے والد سلطان نے پولیس کو بیان قلم بند کرایا کہ ”میں پنجاب کا رہائشی اور ہوٹل پر ملازمت کرتا ہوں، میری بیٹی کی 3 سال قبل شادی ہوئی تھی، بیٹی شادی کے بعد گلستان جوہر منتقل ہوئی۔“پی پی آئی کے مطابق انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ”مجھے پولیس سے اطلاع ملی کہ میری بیٹی کی لاش ملی ہے، میری بیٹی جبران اور پنکی نامی خاتون کے ساتھ پارٹی میں گئی تھی، جہاں نشہ آور اشیا کے استعمال کی زیادتی کے سبب میری بیٹی کی موت ہوئی۔“عائشہ کے والد کا کہنا تھا کہ وہ تھانے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے آئے ہیں۔ پولیس نے عائشہ کے والد سلطان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔