سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کے 56 کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پی پی آئی) ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کے 56 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ایک ہفتے کے دوران 12674 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ملک بھر میں کورونا کے 56 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،پی پی آئی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں کورونا کی صورتحال جانچنے کے لیے اب تک 12674 لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔این سی او سی حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مثبت کورونا کیسز شرح 0.45 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم اس دوران ملک میں کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔واضح رہے کورونا وائرس سے اب تک جس ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ان میں امریکا پہلے، برازیل دوسرے اور پڑوسی ملک بھارت تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان میں بھی کورنا کے لاکھوں کیسز رپورٹ ہوئے اور ہزاروں اموات ہوئیں لیکن بروقت حکومتی اقدامات کے باعث ملک کو بدترین صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔