سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اداکارہ ریما خان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ المکرمہ پہنچ گئیں

مکہ مکرمہ(پی پی آئی) شوبز انڈسٹری کی معروف فنکارہ ریما خان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ ریما کا شمار 1990 کی دہائی میں پاکستان کی معروف فلمی اداکاراؤں میں کیا جاتا تھا۔پی پی آئی کے مطابق ریمانے مختلف تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں تاکہ ان کے مداح باخبر رہ سکیں۔ اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مکہ میں موجود اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں جس کے عنوان میں انہوں نے خوبصورت الفاظ کا انتخاب بھی کیا۔ ایک تصویر کے ساتھ ریما خان نے لکھا کہ وہ مکہ میں خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں۔ ایک اور پوسٹ میں ریما کو دعا مانگتے دیکھا گیا سوشل میڈیا پر مداح ریما خان کے روحانی سفر پر جہاں انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں وہیں ان سے دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سال حج کا شرف حاصل کرنے معروف شخصیات میں صدر مملکت عارف علوی،سمیت پاکستانی کرکٹرز اور متعدد نمایاں شخصیات بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔