یوم دفاع پاکستان 15 روزہ باسکٹ بال تقریبات کا آغاز کل ہوگا

کراچی (پی پی آئی)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے اشتراک نیزسندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی زیرسرپرستی یکم ستمبر سے 15 روزہ یوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ایونٹس کی تقریبات کا آغاز پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کی قبر جو کہ فوجی قبرستان عقب گورا قبرستان میں حاضری دیکر ہوگا، پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس کمشنر کراچی غلام محمد خان،  اعجاز احمد قریشی،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے منتظمین اور احمد علی راجپوت بھی موجود ہونگے، یہ اعلان کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق حسین نے کیا، دریں اثنا  حاجی محمد اشرف یحیٰ، زاہد ملک اور زعیمہ خاتون کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سیکیورٹی فورسزکی کیچ، پنجگور،ڑوب میں کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک

Fri Aug 30 , 2024
 کیچ، پنجگور،ژوب(پی پی آئی)سیکیورٹی فورسز نے  خفیہ اطلاعات پرکیچ، پنجگور،ژوب میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کیمطابق کارروائیوں میں فائرنگ کیتبادلیمیں 5 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی  ہوئے،کارروائیاں 26 اگست کے حملوں کے پس منظرمیں کی گئیں۔ پی پی آئی کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ […]