کراچی(پی پی آئی) فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی اور میگا کرپشن کے باعث کراچی سے کشمور تک پورا سندھ بارشوں کے پانی میں ڈوب چکا ہے اور شہر قائد سمیت سندھ بھر کے تمام راستے کھنڈر بن چکے ہیں،پتہ نہیں کہ سندھ کے عوام کوکس بات کی سزا دی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی پی آئی کے مطابق سردار عبدالرحیم نے مطالبہ کیا کہ شہروں اور دیہات سے برساتی پانی کے اخراج کے لیے ہنگامی بنیاد پر ریلیف کیمپ قائم کرکے بارش زدگان کے علاج معالجے اور کھانے پینے کے انتظامات کیے جائیں، سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ ہر مہینے کراچی سے اربوں روپیکا ٹیکس وصول ہوتا ہے مگر شہری بنیادی سہولیات سے مکمل طور محروم ہیں۔