یاوندے(پی پی آئی) اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا دو روزہ پچاسواں اجلاس کیمرون کے دارالحکومت یاوندے میں ختم ہوگیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے کی۔ پی پی آئی کے مطابق سیکرٹری خارجہ کشمیر میں بھارتی مظالم، غزہ میں جاری نسل کشی اور وہاں سنگین انسانی صورتحال پر پاکستان کا موقف کھل کر بیان کیا نیز اْمت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل، دہشت گردی اور عصر حاضر کے دیگر عالمی مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔