کیچ، پنجگور،ژوب(پی پی آئی)سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرکیچ، پنجگور،ژوب میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کیمطابق کارروائیوں میں فائرنگ کیتبادلیمیں 5 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی ہوئے،کارروائیاں 26 اگست کے حملوں کے پس منظرمیں کی گئیں۔ پی پی آئی کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں،منصوبہ سازوں کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہیگا، دہشتگردوں اورسہولت کاروں کوانصاف کے کٹہر ے میں لایاجائیگا۔