وفاقی حکومت نے گرے مارکیٹ پرقابو پانے کے لئے ایک نئی حکمت عملی تیارکرلی

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرے مارکیٹ پرقابو پانے کے لئے ایک نئی حکمت عملی تیار کی ہے اس اقدام کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اورفیڈرل بورڈ آف ریونیو کو غیر رسمی چینلز کے خلاف مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے، پی پی آئی کے مطابق گرے مارکیٹ صنعتی،تجارتی،مالیاتی اورصحت کے شعبوں کوغیرمجاز درآمدات کیذریعے نقصان پہنچاتی ہی جس سے مقامی صنعت کاروں کے مارکیٹ شیئر اور منافع پر منفی اثر پڑتا ہے سرمایہ کاری کوبڑھانے کے لئے ایف بی آرکے لیے اپنی ریونیو مشینری کو ڈیجیٹلائز کرنا اور اس کے ڈھانچے کو دوبارہ منظم بنانا نہایت اہم ہے۔ اس اقدام سے 2029 تک جی ڈی پی کی موجودہ شرح نمو 9 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد تک ہو جائے گی،گرے مارکیٹ کے باعث ایک ڈالر 284 روپے تک فروخت ہو رہا ہے انٹربینک میں ایک ڈالر کی قیمت 280 روپے سے کم ہے حکومت کی جانب سے سیکریٹری خزانہ کو نیشنل بینک کی شاخوں اور بارڈر بوتھز پر کیش اوور کاؤنٹر سہولت بحال کرنے کی ہدایت کی  گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بہتر معاشی حالات کی وجہ سے رواں سال ملکی برآمدات میں 30.645 ارب ڈالر کا اضافہ

Fri Aug 30 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کی سیاسی و عسکری حکومت کے اقدامات کے باعث رواں سال ملکی معیشت میں بہتری کے واضح آثار دکھائی دیئے ہیں.بہتر معاشی حالات کی وجہ سے رواں سال ملکی برآمدات میں 30.645 ارب ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، یہ برآمدات 2022 میں 26.8 ارب ڈالر تھیں.اسی طرح رواں مالی سال میں درآمدات بھی 54.734 ارب […]