اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کی سیاسی و عسکری حکومت کے اقدامات کے باعث رواں سال ملکی معیشت میں بہتری کے واضح آثار دکھائی دیئے ہیں.بہتر معاشی حالات کی وجہ سے رواں سال ملکی برآمدات میں 30.645 ارب ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، یہ برآمدات 2022 میں 26.8 ارب ڈالر تھیں.اسی طرح رواں مالی سال میں درآمدات بھی 54.734 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں جبکہ یہی برآمدات سال 2022 میں 58.9 ارب ڈالر تھیں۔ پی پی آئی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی،زرعی پیداوار جو سال 2022 میں 4.40 فیصد تھی 2024 6.25 فیصد بڑھی ہے رواں سال پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا جو 14.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔