کراچی(پی پی آئی)ایس آئی ایف سی کے تحت تین روزہ آئی ٹی ایگزیبیشن آئی ٹی سی این ایکسپو سینٹرکراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ پچھلے 25 سالوں سے باقاعدگی کیساتھ منعقد ہونے والی اس نمائش میں 70,000 افراد نے شرکت کی۔ پی پی آئی کے مطابق ایگزیبیشن کی بدولت 500 ملین ڈالرزکاکاروبارمتوقع ہے،دنیا کے 18 ممالک کی 700 کمپنیوں نے ایگزیبیشن میں حصہ لیا۔