شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشتگرد گرفتار

حیدرآباد (پی پی آئی)سی ٹی ڈی حیدرآباد نے دو مختلف کارروائیوں میں افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے کارروائیاں ٹنڈو محمد خان اور مٹیاری کیں،سی ٹی ڈی نے تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد اسامہ وٹو کو مٹیاری سے گرفتار کیا,گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد کئے گئے۔ دوسری کارروائی ٹنڈو محمد خان میں کی گئی جہاں سے ٹی ٹی پی کا دہشت گرد یاسین گرفتار کیا گیا،گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گرد افغانستان سے ٹریننگ یافتہ ہیں, گرفتار دہشت گرد سکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں۔