ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

داسوہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سیکیورٹی کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے داسوہائیڈروپاور پراجیکٹ کی سیکیورٹی کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی منظوری لے لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کیلئے داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ ٹاسک فورس لیڈ ایجنسی ہوگی جس میں فوج، پنجاب رینجرز، جی بی اسکاؤٹس، پولیس اور لیویز سیکیورٹی پر تعینات ہوں گی۔ پی پی آئی کے مطابق ٹاسک فورس کے تحت واپڈا سیکیورٹی فورس اور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات ہوں گے جبکہ ٹاسک فورس مجموعی طور پر منصوبے کیلئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرے گی ا ور مکمل داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی۔پراجیکٹ پر کام کرنے والے مقامی، چائنیز اور دوسرے غیرملکیوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، منصوبے کی سیکیورٹی پر مامور تمام اہلکار ٹاسک فورس کی کمانڈ کے ماتحت ہوں گے۔ خیال رہے کہ ٹاسک فورس کی تشکیل کیلئے خیبرپختونخواحکومت نے درخواست کی تھی۔