ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں آباد بوہری برادری نے بدھ کو عیدالاضحیٰ منائی

کراچی (پی پی آئی) ملک بھر میں آباد بوہری برادری نے بدھ کو عیدالاضحیٰ منائی،کراچی میں صدر، سٹی کورٹ، بوہرہ پیر اور برکات حیدری میں کے ساتھ منائی۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی کے علاقے صدر، سٹی کورٹ، بوہرہ پیر اور برکات حیدری میں بوہری جماعت کے افراد نے نماز عید ادا کی اور پھر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانوروں کی قربانی کی۔ نماز عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور طاہری مسجد و دیگر بوہرہ جماعت خانوں کی طرف آنے والی سڑکوں کو بند کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق حیدرآباد،سکھر و ملک کے دیگر شہروں میں مقیم بوہرہ برادری فاطمی عقائد کے مطابق مصر کے کیلنڈر کی پیروی کرتے ہوئے عید و دیگر مذہبی شعائر ادا کرتے ہیں۔