دبئی: کرکٹ جنوبی افریقا کے چیف ایگزیکٹو ہارون لوگاٹ کوآئی سی سی کے خلا ف متنا زعہ بیا ن سے بری قرار دیا گیا۔ ہارو ن لوگارٹ پر آئی سی سی کی قانونی ٹیم کے سابق سر براہ ڈیوڈ بیکر نے الز ام عائد کیا تھا کہ انھوںنے مبینہ طور رشوت لینے اورصحافیوں کو دھمکانے کی کو شش کی تھی ، تاہم آئی سی سی کی آذادا نہ تحقیقا تی ٹیم کی چھان بین کے بعد لوگاٹ کو تما م الزامات سے بر ی قرار دیا گیا ۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی لوگاٹ کی جنوبی افریقی کر کٹ بورڑ کے سربراہی پرحائل تما م رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں، اب وہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں بورڈ کے سر براہ کی حیثیت سے شامل ہو سکتے ہیں۔ آئی سی سی کے صدر ایلن اساک نے کہا ہے آئی سی سی تحقیقاتی ٹیم کے اس فیصلے کو قبول کر تی ہے اور ہمیں خو شی ہے کہ معاملات حل ہو گئے ہیںاور اب ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کر تے ہوئے آگے بڑھےں گے ۔ واضح رہے اکتوبر 2013کو ہارون لوگاٹ پر الزامات لگائے گئے تھے جس کے بعدانھیں جنو بی افریقا کرکٹ کے سر براہ کے عہدے سے عارضی طور پر الگ ہو گئے تھے۔
Next Post
لاہور میں نرسوں پر لا ٹھی چارج قابل مذمت ہے : پاکستان پیرامیڈیکل کراچی
Fri Mar 14 , 2014
کراچی: پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کا اجلاس صدر محمد نذیر عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں لاہور میں نرسوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی گئی ۔ نذیر عباسی نے پولیس لاٹھی چارج کے دوران تین نرسوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے […]
