ثانیہ مرزا کی جوڈی پیریبس ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

انڈین ویلز: ثا نیہ مرزا کی جوڈی نے بی این پی پیریبس اوپن ٹینس کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔کیلیفورنیا میں جا ری بی این پی پیریبس اوپن ٹینس کے ایک اہم میچ میں انڈیا کی ثانیہ مر زا اور ان ساتھی کھلاڑی زمبا بوین لارا بلیک نے روس کی جوڑی ایکاٹیرینا اور الینا وسیناکو شکست دے کر وومنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مر زاکی جوڈی نے اپنے مخالف روسی جوڈی کو 4-6 اور1-6سے شکست دے دی ، سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ چین کی جی زنگ اور جمہوریہ چیک کی لیوسی راڈیکا کے خلاف ہوگا ، جنھوں نے کوارٹر فائنل میں سخت مقابلے کے بعد کویٹا پیسکے اور کیٹرینا سریبوٹنک کو 7-5,5-7اور10-3سے شکست دی تھی۔

Next Post

ہارون لوگاٹ لگے تمام مبینہ الزامات جھوٹے ثابت

Thu Mar 13 , 2014
دبئی: کرکٹ جنوبی افریقا کے چیف ایگزیکٹو ہارون لوگاٹ کوآئی سی سی کے خلا ف متنا زعہ بیا ن سے بری قرار دیا گیا۔ ہارو ن لوگارٹ پر آئی سی سی کی قانونی ٹیم کے سابق سر براہ ڈیوڈ بیکر نے الز ام عائد کیا تھا کہ انھوںنے مبینہ طور رشوت لینے اورصحافیوں کو دھمکانے کی کو شش کی تھی […]