وزیراعلی پنجاب نے ہونہارسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پیر کے روز فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونے والی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے فیز دوئم کا افتتاح کردیا۔اس پروگرام جو کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام ہے، تیس ہزار طلباکو سکالرشپس دی جائیں گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ہونہار طلباء   مالی مشکلات سے مبرا ہو کر اعلیٰ تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت  تعداد تیس ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار تک کرنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے گی۔انہوں نے کہا کہ دس کروڑ روپے سے شروع کیا جانے والا یہ پروگرام اگلے چار برس کے دوران پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے ایک لاکھ بیس ہزار طلباکو سکالرشپس فراہم کرے گا۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت اس پروگرام کے کامیاب طلباکے سو فیصد اخراجات برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 65 یونیورسٹیوں، بارہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں اور 359 کالجوں کے طلباوزیر اعلیٰ کے ہونہار سکالرشپس سے مستفید ہو رہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ سکالرشپ پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام درخواستیں آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جا رہی ہیں اور اْن پر پیش رفت ہو رہی ہے۔اْنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سکالرشپس کے اجرامیں ہر صورت میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت لاہور میں ایجوکیشن سٹی کا قیام بھی عمل میں لائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کم سن مغوی مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کیخلاف صرافہ ایسوسی ایشن کا احتجاج

Mon Dec 23 , 2024
سبی (پی پی آئی) صرافہ ایسوسی ایشن سبی نے پیر کے روز حکام سے مطالبہ کیا کہ مغوی لڑکے محمد مصور کاکڑ کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ یہ مطالبہ صرافہ ایسوسی ایشن سبی کے زیراہتمام سبی پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے افسوس کا اظہار […]