لاہور(پی پی آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر خان ترین لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔جہانگیر ترین سالانہ طبی معائنے کیلئے عید سے قبل برطانیہ گئے تھے، پی پی آئی کے مطابق جہانگیر ترین نے لندن میں اپنا سالانہ طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کروائے۔پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جہانگیر ترین کی واپسی کے ساتھ ہی اب استحکام پاکستان پارٹی میں دوبارہ سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کا سلسلہ شروع ہوگا۔
Next Post
نئے فنانس ایکٹ پر عملدرآمد شروع، 415 ارب کے ٹیکس نافذ
Sun Jul 2 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)نئے فنانس ایکٹ 2023 پر یکم جولائی سے عملدرآمد شروع ہوگیا ہے جس کے تحت 415 ارب روپے کے ٹیکس نافذ ہو گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق نئے فنانس ایکٹ 2023 پر یکم جولائی سے عملدرآمد شروع ہوگیا ہے اور اس ایکٹ کے تحت 415 […]
