جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علی محمد خان پر مقدمات کی تفصیل طلب،پولیس نے مہلت مانگ لی

اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل مانگنے کی درخواست پر پولیس کو وقت دینے کی استدعا منظور کرلی۔پی پی آئی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیاکہ علی محمد خان کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں،اسلام آباد پولیس نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ مقدمات کی تفصیلات لے کر عدالت کو آگاہ کریں،عدالت نے پولیس کو وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔