جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دیدیا

کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو آئندہ سماعت سے قبل غیرقانونی تعمیرات گرانے کا حکم دیدیا۔ پی پی آئی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ایس بی سی اے کیوں غیرقانونی تعمیرات روکنے میں ناکام ہو رہی ہے؟کیوں نہ غیرقانونی تعمیرات کا ذمہ دار ڈی جی ایس بی سی اے کو ٹھہرایا جائے۔عدالت نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو 17جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت سے قبل غیرقانونی تعمیرات مسمار کردی جائیں۔