جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی اگر ٹیکس نہ دیں تو ریاست کو بھیک مانگنا پڑے گی، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیکس نہیں دیں گے تو ریاست کو بھیک مانگنا پڑے گی، ہر شہری کا فرض ہے کہ ٹیکس چوری کی نشاندہی کرے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے معاہدے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت بہتر ہوگی۔ آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان ٹریک پر چڑھ گیا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف معاہدے کیلئے کوششیں اہم ہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اْن کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پی ٹی آئی میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژکرنے کی کوششیں کیں۔ پی ٹی آئی نے معاہدے ختم کرنے کیلئے بیرون ملک لابنگ کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت دباو کا شکار رہی۔ پی ٹی آئی ملک دشمن سرگرمیوں میں حد سے گزرچکی ہے۔ کسی جماعت نے سیاسی مخالفت کو ریاستی مخالفت میں تبدیل نہیں کیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے ہمیں ایک اور موقع ملا ہے۔ ہمیں ایمرجنسی لگا کر اپنی ایکسپورٹ کو بہتر کرنا ہوگا۔ آگے بڑھنے کیلئے ہمیں قومی پلان کی ضرورت ہے، جو تیار کرلیا ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ صبح 10 بجے اٹھنے والی قوم کبھی ترقی نہیں کرسکتی۔