کھٹمنڈو (پی پی آئی) انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں تیسری مرتبہ ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم، یہ کارنامہ قطر کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں نیپال کرکٹ ٹیم کے بلے باز دیپندر سنگھ نے انجام دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپال کے کرکٹر دیپندر سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ میں مسلسل چھکوں کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔دیپندر سنگھ نے ایک اوور کی 6 گیندوں پر مسلسل 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔انہوں نے یہ کارنامہ قطر کے خلاف اے سی سی پریمیئرکپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا۔ دیپندر سنگھ نے قطر کے کامران خان کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے۔ 6 چھکوں نے اپنے دھواں دار بلے باز کے باعث صرف 19 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کی۔ نیپالی بیٹر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی 19 سالہ تاریخ میں مسلسل 6 گیندوں پر 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کرنے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل بھارت کے یووراج سنگھ اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے۔
Latest from Blog
کراچی)پی پی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے
لاہور)پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس
ریاض)پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ توانائی اورترقی کے لئے
سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دریائے
کراچی)پی پی آئی)تھرکول منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد قومی گرڈ میں کم ازکم
ریاض)پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بہت
پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حج اور
سوات)پی پی آئی(سوات کے علاقے بریکوٹ میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے کا افسوس ناک واقعہ
اسلام آباد)پی پی آئی)پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپن وام میں مقامی لوگوں کو
جموں)پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع